پائلٹس اور پی آئی اےانتظامیہ کےدرمیان مذاکرات کامیاب

شائع 07 اپريل 2020 04:57pm
فائل فوٹو

‏پائلٹس اور پی آئی اےانتظامیہ کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔پی آئی اے انتظامیہ اوروائس پریزیڈنٹ پالپا نے ایگری منٹ پردستخط کردیے۔

پائلٹس اورپی آئی اےانتظامیہ کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا۔پی آئی اے انتظامیہ اورنائب صدر پالپا نےمعاہدے پردستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق پی آئی اےانتظامیہ حفاظتی سامان فراہم کرنےکی پابند ہوگی۔پائلٹس تمام شیڈول اورخصوصی پروازوں کو اڑانے کے پابند ہوں گے۔

کوئی پائلٹ طیارہ اڑانےسےانکارکرتاہےتوتحریری طورپرآگاہ کرناہوگا۔